سیاسی لوٹا کون ہوتا ہے؟ وزیر اعظم کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی

March 19, 2022

وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی تبدیل کرنے والوں سے متعلق ماضی میں کیا رائے رکھتے تھے، اس بارے میں ایک ویڈیو سامنے آگئی۔

سیاسی لوٹا کون ہوتا ہے؟ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ پارٹی تبدیل کرنے والے کو لوٹا نہیں کہتے، قائداعظم نے بھی پارٹی تبدیل کی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی تبدیل کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔