اجلاس 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ اسپیکر کے گھر پر ہوا، ذرائع

March 20, 2022

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ اسپیکر اسد قیصر کی رہائشگاہ پر ہوا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کو 25 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ اسپیکر اسد قیصر کے گھر پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ حکام شریک ہوئے، اس دوران اجلاس 25 مارچ کو بلانے کے قواعد کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 25 مارچ کو بلائے جانے والے اجلاس میں انتقال کرنے والے رکن قومی اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی اور پھر اجلاس ملتوی کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ 25 مارچ کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی جائے گی۔