قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا 25 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نوٹیفکیشن میں 25 مارچ کو اجلاس بلانے کی وجوہات بھی بیان کردی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی ہال میں او آئی سی اجلاس منعقد کرنے کے لیے 21 جنوری کو قرارداد منظور کی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی ہال فروری کے آخر میں تزئین و آرائش کے لیے وزارتِ خارجہ کے سپرد ہے، اسی طرح سینیٹ ہال بھی تزئین و آرائش کی باعث دستیاب نہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی اور چیئرمین سی ڈی اے کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے کوئی موزوں جگہ نہیں ملی ہے، تمام صورتحال کا جائزہ لے کر قومی اسمبلی اجلاس 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا۔