اگر امیتابھ فلم ’رن وے 34‘ میں کام نہ کرتے تو اجے دیوگن کیا کرتے؟

March 21, 2022

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیو گن نے کہا ہے کہ جب کبھی بھی انھوں نے فلم کی ہدایت کاری کا فیصلہ کیا تو انہوں نے ایسے چیلنجنگ موضوعات کی تلاش شروع کی جو انھیں بطور فلم میکر متاثر کریں۔

یاد رہے کہ اجے نے بطور فلم ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم 2008 میں یو، می اور ہم بنائی، جس کے بعد انھوں نے 2016 میں ایکشن فلم شیووے ڈائریکٹ کی اور اب وہ اپنی حال ہی میں تیار کی جانے والی فلم رن وے 34 کی ریلیز کے منتظر ہیں، جو 29 اپریل کو سینما پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر اجے دیو گن نے کہا کہ وہ اس فلم کے اسٹوری رائٹر سندیپ کیولانی اور ایمل کیان خان کی کہانی سے بہت متاثر ہوئے، جن سے انھوں نے دو برس قبل رابطہ کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ وہ یہ فلم نہ بنا پاتے اگر امیتابھ بچن اپنے کردار کے بارے میں نو نہ کہتے۔ امیتابھ بچن کو اس فلم میں کاسٹ کرنا کتنا اہم تھا، اس کا اندازہ یوں لگایا جائے کہ اگر وہ انکار کردیتے تو مجھے نہیں پتہ کہ میں کسی اور اداکار کو کاسٹ کرکے یہ فلم بنا بھی پاتا یا نہیں۔

اس فلم میں اجے اور امیتابھ بچن کے علاوہ بومن ایرانی، رکول پریت سنگھ اور انگیرا دھر بھی شامل ہیں۔