• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے ڈیجیٹل اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ بھارت کے پہلی شوبز شخصیت ہیں جو نان فن جیبل ٹوکن (این ایف ٹی ) پر اپنے ماضی کی بنائی ہوئی کچھ یادگار چیزیں فروخت کریں گے۔

حالیہ مہینوں میں این ایف ٹی کی منفرد ڈیجیٹل اشیاء جیسے ڈرائنگ یا اینیمیشن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

امیتابھ بچن کے ورچوئل اثاثوں کی نیلامی میں ان کے فلمی ڈائیلاگز کی آڈیو، شاعری اور فلموں کے پوسٹر اور تصاویر شامل ہوں گی۔

79 سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ این ایف ٹی میرے مداحوں کو موقع دے گا کہ وہ میری زندگی کے یادگار لمحات میں استعمال میں رہنے والی چیزوں کے مالک بن سکیں۔

امیتابھ کے ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی تین دنوں تک عالمی سطح پر بولی لگانے والوں کے لیے کھلی ہوگی، جو بدھ کی شام ساڑھے 6 بجے ختم ہوجائے گی۔

امیتابھ بچن کے بعد بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹار بشمول سلمان خان اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رشبھ پنت بھی این ایف ٹی کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

تازہ ترین