پی ٹی آئی کے 20 سے زائد اراکین بغاوت کرچکے، احسن اقبال

March 23, 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 20 سے زائد اراکین بغاوت کرچکے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج تک ایک بھی اتحادی نے کھل کر نہیں کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں اتحادی جماعتیں فیصلہ کریں گی اور اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک میں انتشار پیدا نہ کرے۔