وزیرِ اعظم مانسہرہ پہنچ گئے، جلسے سے خطاب کرینگے

March 25, 2022

الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود وزیرِاعظم عمران خان مانسہرہ پہنچ گئے جہاں وہ آج جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان مانسہرہ کے ٹھاکرا اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے جلسۂ عام سے خطاب کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ٹھاکرہ اسٹیڈیم میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان دورۂ مانسہرہ ہزارہ ڈویژن کے دیگر 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان کی تقریر کو ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے تناظر میں انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان، وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی اور دیگر وفاقی و صوبائی وزراء بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔