ایم کیو ایم سے متعلق پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

March 25, 2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم سے متعلق پیپلز پارٹی غلط بیانی کر رہی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری ایم کیو ایم سے ملاقات مثبت اور مفید رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیر سگالی کا پیغام لے کر ایم کیو ایم کے پاس گئے تھے، انہیں کہا گیا کہ آپ ہمارے دوست ہیں، ساتھ چلتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم وفد کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات ہوئی، وفد میرا پیغام اپنی قیادت تک پہنچائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وفد نے واضح طور پر کہا کہ پی پی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، وفد نے واضح کہا کہ پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے۔