سیاسی کمیٹی آج بھی بنی گالہ طلب

March 26, 2022


وزیرِاعظم عمرا ن خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کا یہ اجلاس آج 2 بجے دن اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں تحریکِ عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے حوالے سے مشاورت ہو گئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی کے اس اجلاس میں کل (27 مارچ) کے جلسے سے متعلق حکمتِ عملی بھی بنائی جائے گی۔