• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا


وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر، اٹارنی جنرل سمیت قانونی ٹیم کو بلایا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتحادیوں سے رابطوں پر بریفنگ دی جائے گی اور اتوار کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

 ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید