وزیر اعظم ،بزدار ملاقات، حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب

March 28, 2022


ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ،وزیراعظم نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ساڑھے 3 بجے بنی گالا میں شروع ہوگا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی بنائی جائے گیْ

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم اجلاس میں ترجمانوں کو گائیڈ لائنز بھی دیں گے اور قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی سے بھی ارکان کو آگاہ کریں گے۔