تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 7 دن میں ہوگی

March 29, 2022

وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد اس پر ووٹنگ سات دن کے اندر ہوگی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات اکتیس مارچ تک ملتوی کیا گیا ہے، ووٹنگ اکتیس مارچ کو بھی ہوسکتی ہے۔

قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر تین دن سے پہلے ووٹنگ نہیں ہوسکتی، زیادہ سے زیادہ سات دن میں ووٹنگ کرانا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کے اتحادی اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان شریک نہیں ہوئے تھے۔