بی اے پی کی روبینہ عرفان کی حکومت کے حق میں ووٹ دینے کے بیان کی تردید

March 29, 2022

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے وزیراعظم کے حق میں ووٹ دینے کے اپنے بیان کی تردید کردی۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں روبینہ عرفان کا کہنا تھا کہ‏میں اپنی پارٹی کے فیصلوں کی پابند ہوں۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہتحریک عدم اعتماد کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ووٹ نہیں دیں گی۔

روبینہ عرفان کا کہنا تھا کہ ان سے متعلق جو غلط بیانی کی گئی ہے وہ اس پر نجی ٹیلی ویژن کے خلاف پیمرا، عدالت اور بلوچی جرگے میں جائیں گی۔