خط پر اسمبلی کا اِن کیمرا اجلاس بھی ہوسکتا ہے، شیخ رشید

March 30, 2022


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں خط کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے، خط پر اسمبلی کا اِن کیمرا اجلاس بھی ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملنے والے خط کے مندرجات کابینہ کے سامنے رکھے گئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ استعفے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، عمران خان آخری بال تک لڑیں گے، آج شام وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے وزیراعظم اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ممکن ہے اِن کیمرہ اسمبلی میں وزیراعظم یا شاہ محمود قریشی خطاب کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ ڈان لیکس اور میموگیٹ والی اپوزیشن ہے، آخری دن اسمبلی میں شاہ محمود یا عمران خان خطاب کریں گے۔