بٹگرام: خاتون کی بچے سمیت پولنگ ڈیوٹی

March 31, 2022

خیبر پختون خوا کے ضلع بٹگرام کے خواتین پولنگ اسٹیشن میں اسٹاف خاتون شیر خوار بچے سمیت ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

اسکول ڈیسک کو جھولا بنا دیا گیا

خاتون پولنگ آفیسر اپنے 4 ماہ کے بچے سمیت فرائض انجام دینے پہنچی ہیں جنہوں نے بچے کے لیے اسکول ڈیسک کو جھولا بنا لیا ہے۔

ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن میں بچے کے رونے کی آوازیں بھی گونجنے لگیں۔

بٹگرام کے گورنمنٹ پرائمری اسکول گیر ولی میں کمسن بچہ ووٹرز کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

KPK میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں آج دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا ہے۔

الیکشن کا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مقبولیت کا امتحان بھی جاری ہے۔

خیبر پختون خوا کے 18 اضلاع میں عوام آج ووٹ کے ذریعے فیصلہ کر رہے ہیں۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔