سندھ میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

April 01, 2022

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کی وجہ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی کی تقریب گڑھی خدابخش میں نہیں ہوگی تاہم 4 اپریل کو 43 ویں برسی کی تقریبات سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منائی جائیں گی۔