عمران خان سیکورٹی تھریٹ ہیں، سعید غنی

April 02, 2022

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں سیکورٹی تھریٹ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سیکورٹی تھریٹ ہے، جو پاکستان کو تنہا کررہا ہے، وہ چاہتا ہے اگلی آنے والی حکومت دنیا میں تنہا ہو۔

سعید غنی نے کہا کہ کل تک امریکا کی پالیسیوں کا حامی، آج اس کی مخالفت کررہا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے وزیراعظم کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان نے روتے ہوئے تقریر کی اور اس میںاپنا ہی تذکرہ کرتے رہے۔