پنجاب اسمبلی توڑنے کیلئے بھی مشورے جاری

April 03, 2022

پنجاب اسمبلی توڑنے کے لئے بھی مشورے جاری، پنجاب میں منتخب وزیر اعلیٰ نہ ہونے کے باعث قانونی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بھی قومی اسمبلی کی طرز پر اقدام کیا جاسکتا ہے، صدر گورنر کو اسمبلی توڑنے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر بھی صدر سے درخواست کرکے ایڈوائس لے سکتے ہیں۔

وزیر قانون کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پنجاب میں بھی یہ فالو کیا جاسکتا ہے۔