خاتون اول بشریٰ خان کی دوست فرح خان دبئی روانہ، ذرائع

April 04, 2022

فوٹو، ٹوئٹر

عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ خان کی دوست فرح خان دبئی روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فرح خان کا نام فرحت شہزادی ہے، جو 3 اپریل کی صبح روانہ ہوئیں۔

فوٹو، ٹوئٹر

ذرائع کے مطابق فرح خان کے خاوند احسن جمیل 31 مارچ کو امریکا روانہ ہوئے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن نے فرح خان پر ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیسے لینے کا الزام لگایا تھا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق دونوں میاں بیوی پر باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں تھی، کسی کو الزامات پر باہر جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔