حساس مقدمات میں مخصوص ججز شامل نہ کرنے سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوتا ہے، جسٹس مقبول باقر

April 04, 2022


سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ہونے والے جج جسٹس مقبول باقر کا کہنا ہے کہ حساس مقدمات میں مخصوص ججز شامل نہ کرنے سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوتا ہے۔

جسٹس مقبول باقر نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تباہ کن ہوگا کہ جج کی میعاد اور فیصلے طاقتور حلقوں کی خوشنودی سے مشروط ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ذمے داری کے دوران سیاسی، سماجی وابستگیاں آڑے نہیں آنی چاہئیں۔

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ غیر متوازن جوڈیشل ایکٹیوازم قانون کی حاکمیت کے لیے موت کا سبب ہے۔