پنجاب میں سیاسی بحران، وزيراعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات

April 05, 2022

وزيراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا۔

ملاقات پر متحدہ اپوزیشن نے ردعمل میں کہا ہے کہ گورنر راج لگایا گیا تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم اور گورنر پنجاب کی ملاقات پر حمزہ شہباز نے پیپلزپارٹی، ترین گروپ، علیم خان گروپ اور دیگر سے مشاورت شروع کردی ہے۔