طلاق کی خبروں کے بعد سجل علی کی پہلی سیلفی

April 06, 2022

فائل فوٹو

اداکار احد رضا میر سے طلاق کی خبروں کے بعد سجل علی کی پہلی سیلفی منظرِ عام پر آگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اداکارہ سعدیہ غفار نے اپنی نئی سیلفی شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ اداکارہ سجل علی اور اُن کی بہن صبور علی بھی موجود ہیں۔

سیلفی میں سجل علی کے چہرے پر مُسکراہٹ ہے اور وہ کافی خوش نظر آرہی ہے۔

سعدیہ غفار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نہ کسی ایموجی کا استعال کیا ہے اور نہ ہی کچھ لکھا ہے۔

دوسری جانب یہ سیلفی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ سجل اب پہلے سے کہیں زیادہ خوش نظر آتی ہے، اب وہ پُرسکون اور اچھے ہاتھوں میں ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ وہ چمک ہے جب آپ زہریلے رشتے سے نکل جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا احد اور سجل کی طلاق سے متعلق بتانا ہے کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق احد رضا میر کی جانب سے اختیار کیے گئے لاپرواہی کے رویے اور متعدد معاشقوں کے سبب ہوئی ہے۔

دوسری جانب جوڑی نے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق اب تک نہیں کی ہے۔