ریحام خان کا اپوزیشن کو عمران خان سے مقابلہ کرنے کیلئے مفید مشورہ

April 06, 2022

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپوزیشن کو عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مفید مشورہ دے دیا ہے۔

ریحام خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ سیاسی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’شہباز شریف اور بلاول بھٹو، ٹھگز کے ساتھ بہت شائستگی سے پیش آرہے ہیں۔‘

اُنہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ’نوری نت سے مقابلہ کرنے کے لیے مولا جٹ چاہیے۔‘