زید علی نے عُمرے کی سعادت حاصل کرلی

April 07, 2022

تصویر انسٹاگرام

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عُمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

زید علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی کچھ تصاویر شیئر کیں جوکہ مسجد نبویﷺ میں لی گئیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہاس ماہِ رمضان، اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے گھر بلایا۔

زید علی نے اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللّہ! ہم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اُن کے بیٹے یہ تصاویرمسجد نبویﷺ میں لی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس زید علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹے کا نام جوڑے نے ازیان علی زید رکھا تھا۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔