پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کے بیٹے ازیان نے بولنا شروع کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زید علی نے اپنے بیٹے کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں آواز نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں زید علی کا بیٹا بےحد خوش نظر آرہا ہے اور خوشی سے وہ آوازیں نکال رہا ہے۔
زید علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اذیان پہلی بار بولنے کی کوشش کررہا ہے۔‘
اُنہوں نے بیٹے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دیکھ کر میرا دل خوشی سے جھوم اُٹھا ہے۔‘
واضح رہے کہ رواں سال زید علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹے کا نام جوڑے نے ازیان علی زید رکھا تھا۔
خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔
سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔