پنجاب، قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی کمی کا اعلان

April 07, 2022

فائل فوٹو

ترجمان جیل خانہ جات پنجاب نے قیدیوں کے لیے60 دن کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان رمضان المبارک کی مناسبت سےکیا گیا ہے۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث نہ ہونیوالے قیدیوں کیلئے ہوگا، کرپشن، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ اعلان کے تحت 150 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچا ہے۔