وزارتِ قانون کو نئے لاء افسران کی تعیناتی سے روک دیا گیا

April 08, 2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارتِ قانون کو نئے لاء افسران کی تعیناتی سے روک دیا ہے۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے وفاقی وزیرِقانون فواد چوہدری کی جانب سے شروع کیے گئے سمری پراسس پر اسٹے آرڈر جاری کیا گیا ہے۔

پہلے لاء افسران نے خود کو ہٹائے جانے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی نئے لاء افسران کی تعیناتی کو عدالتِ عالیہ میں چیلنج کیا تھا۔