حماد اظہر کی طبیعت ناساز، روزے میں بے ہوش ہوگئے

April 08, 2022

فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حماد اظہر وزیراعظم ہاؤس میں بے ہوش ہو گئے، وفاقی وزیر روزے کے باعث پانی کی کمی سے بے ہوش ہوئے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ 41 سالہ حماد اظہر کو وزیراعظم ہاؤس میں طبی امداد دی گئی۔