شیخ رشید کا آج رات لال حویلی کی بالکونی سے عمران خان سے اظہار یکجہتی کا اعلان

April 10, 2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج شب عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آج مورخہ 10 اپریل بروز اتوار رات 9 بجے میں لال حویلی کی بالکونی سے اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کروں گا۔

سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ آج رات 9 بجے لال حویلی راولپنڈی سے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کروں گا۔ ان شاءاللّٰہ۔

پاکستانی قوم کو ایک ہفتے تک ہیجانی کیفیت میں رکھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان برطرف ہوگئے۔

عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے، وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔