ڈپٹی اسپیکر نے سیکریٹری اسمبلی کی گورنر پنجاب کو پیش رپورٹ مسترد کردی

April 18, 2022



ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے سیکریٹری اسمبلی کی گورنر پنجاب کو پیش کی گئی رپورٹ مسترد کردی۔

ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اسمبلی سمیت 4 افسران کو گزشتہ روز معطل کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ معطل شدہ آفیسر کیسے گورنر کو رپورٹ پیش کرسکتا ہے ؟

ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامے اور غفلت پر سیکریٹری اسمبلی کو معطل کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معطل آفیسرز کو اسمبلی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔