کراچی: الفلاح سے 14 سالہ لڑکی لاپتہ، اغوا کا مقدمہ درج، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

April 19, 2022

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے الفلاح ٹاؤن سے 14 سال کی لڑکی، مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی۔پولیس نے اغوا کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

16 اپریل کو کراچی کے علاقے الفلاح، گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لڑکی تین روز قبل گھر سے کچرا پھینکنے نکلی تھی اس کے بعد سے لاپتا ہے۔

اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ بچی کو اغوا کیا گیا ہے۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ گلی میں موجود افراد سے تحقیقات کی گئی ہیں، لیکن فی الحال لڑکی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے لڑکی کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفیصلی رپورٹ طلب کرلی اور لڑکی کو ہر صورت بازیاب کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔