شہر میں نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے، فیصل سبزواری

April 21, 2022

وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہہمیں اس شہر میں نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے،ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو کراچی وسطی کے علاقے ناظم آباد میں دعوت افطار سے خطاب کے دوران کیا۔

سینیٹر فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب نے کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے سندھ میں کام نہ کرسکے۔ تو ہم نے اسی وجہ سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔