یہ تو بڑے خوش دکھائی دے رہے ہیں، ریحام خان کا بلاول کی مسکراہٹ پر تبصرہ

April 23, 2022

ریحام خان کا بلاول کی مسکراہٹ پر تبصرہ

چیف جسٹس آف پاکستان کے بعد عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی مسکراہٹ پر تبصرہ کردیا۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی دعوتِ افطار میں شرکت کی، دعوت افطار کے موقع پر نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

افطار سے واپسی پر بلاول بھٹو نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجا رکھی تھی۔

ریحام خان نے ان کی ایک ویڈیو پر اپنا تبصرہ کیا اور لکھا کہ ’جاتے ہوئے یہ لوگ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں، چہروں پر ایک مسکراہٹ سجا رکھی ہے۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس بھی بلاول کی مسکراہٹ کی تعریف کرچکے ہیں، چیف جسٹس نے بلاول بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ٹو دی پوائنٹ رہے اور مسکراہٹ کے ساتھ بات کی، آپ واحد ہیں جن کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔