• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو اور نواز شریف کی یہ تصویر کیوں وائرل ہورہی ہے؟

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے چرچے ہیں ۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی دعوتِ افطار میں شرکت کی، دعوت افطار کے موقع پر نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں بلاول بھٹو کو نواز شریف کو انتہائی عزت، انکساری ، خوش اسلوبی سے کمرے میں پہلے داخل ہونے کا اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مختلف تبصروں کے ساتھ بلاول کی تصویر وائرل ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈگریاں نہیں کرتیں فیصلے فراست کے،  تربیت بتاتی ہے ، خاندان کیسا ہے‘

کسی نے بلاول کے اس اقدام کو والدہ بینظیر بھٹو کی شاندار تربیت قرار دیا۔





یاد رہے کہ افطار ڈنر میں پیپلزپارٹی کی شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ نے بھی شرکت کی جبکہ اسحاق ڈار، حسین نواز اور حسن نواز سمیت شریف فیملی کے اہم افراد بھی شریک تھے۔

قومی خبریں سے مزید