امریکہ اور اسرائیل پاکستان کے دشمن اور ہمیں توڑنا چاہتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین

April 24, 2022

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں آباد کیا گیا، امریکہ اور اسرائیل پاکستان کے دشمن ہیں اور ہمیں توڑنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میںمجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یوم القدس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکہ نے مداخلت کی ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی بہت ضروری ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے فوری الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔