وزیراعظم کی اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی

April 25, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات بھی کی، جاتی امرا آمد پر مریم نواز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

قبل ازیں لاہور کے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا، انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور جیل انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں اپنے قریبی عزیز کے گھر بھی گئے۔