پرویز الہٰی کی حمزہ شہباز کیخلاف درخواست، پولیس سے جواب طلب

April 25, 2022

فائل فوٹو

لاہور کی سیشن عدالت نے پرویز الہٰی کی حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست پر پولیس کو 29 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی درخواست پر سیشن عدالت میں سماعت کی۔

عدالتی حکم پر ایس پی سول لائن عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ ہمیں درخواست کی کاپی موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست لیگی ایم پی ایز، 200 نامعلوم افراد کے خلاف دائر ہے۔