وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا

April 25, 2022

فوٹو: فائل

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ قانون کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کو کام کرنے سے روکا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ قانون کے جاری کیے ہوئے لیٹر کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

لیٹر کے متن میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل آئین کی آرٹیکل 140 کے تحت کام جاری رکھیں۔