شاہ محمود کا طنز، ٹوئٹ میں ادھورا شعر لکھ دیا

April 26, 2022

فائل فوٹو

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کےوفد کے ہمراہ عمرے پر جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طنزیہ بیان دیا اور پیروڈی کرتے ہوئے ادھورا شعر لکھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ ادھورا شعر لکھا

کعبے کس منہ سے جاؤ گے امپورٹڈ

شرم تم کو۔۔۔۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں لکھا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کے ہمراہ عمرہ پر جانے والوں کی طویل فہرست قابلِ تشویش بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات جانتے ہوئے بھی سرکاری خرچ پر عیاشی ان کی بےشرمی اور لاپرواہی کی عکاس ہے ۔