حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، طارق بشیر چیمہ

April 27, 2022

فائل فوٹو

وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے۔

بہاولپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا ایک ایسا کام بتا دیں جو امریکا کے خلاف کیا ہو۔

مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے اپیل ہے وہ بحالی صوبہ بہاولپور میں کردار ادا کریں۔