خاتون خودکش بمبار کو لانے والے رکشے کا پتا لگ گیا، ذرائع

April 27, 2022

جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات کے دوران تفتیشی حکام نے خاتون خودکش بمبار کو لانے والے رکشے کا پتا لگالیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور اُس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ خاتون رکشے میں عام شہری بن کر سوار ہوئی تھی، رکشہ ڈرائیور سے ہونے والی ابتدائی تفتیش کو کراس چیک کیا جا رہا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون کے شوہر اور بچوں کی تلاش بھی جاری ہے، جامعہ کراچی کی جیو فینسنگ بھی کروائی گئی ہے جبکہ مشکوک نمبرز کی فہرست بنا کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔