سندھ ہاؤس حملہ کیس، گرفتار PTI ایم این ایز کی ضمانت منظور

April 28, 2022

فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز سمیت 1 رہنما کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللّٰہ نے ملزمان کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کے ایم این ایز فہیم خان اور عطاء اللّٰہ کے علاوہ رہنما رائے تنویر کی درخواست ضمانت 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

واضح رہے کہ گرفتار تینوں ملزمان کو گزشتہ روز مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔

تینوں ملزمان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔