اسلام آباد؛ مسلح ملزمان درزی کی دکان سے کپڑے لوٹ کر فرار

April 28, 2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح ملزمان درزی کی دکان سے کپڑے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

لوٹ مار کا واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں پیش آیا، جہاں سے دو مسلح ملزمان درزی کی دکان سے سلے اور بغیر سلے کپڑے لوٹ کر فرار ہوئے۔

ملزمان دکان سے 240 سوٹ اور دو موبائل فون لوٹ کر لے گئے، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔