فوج اور قومی سلامتی کے ادارے پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہیں، طاہر محمود اشرفی

April 28, 2022

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فوج اور قومی سلامتی کے ادارے پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہیں۔

لاہور سے جاری ایک ویڈیو بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ یہ وہ فوج ہے جس پر پورا عالم اسلام فخر کرتا ہے۔ اس فوج نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جنگ میں وطن کو بچایا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قوم اپنی فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کی پشت پر کھڑی ہے۔