مولانا طارق جمیل کے ساتھ تحریک کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروں گا، عمران خان

April 28, 2022

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ آج شب مولانا طارق جمیل کے ہمراہ اپنی تحریک کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ’پاکستان 14 اگست 1947 بمطابق 27 رمضان المبارک کو معرضِ وجود میں آیا۔‘

عمران خان نے مزید لکھا کہ ’27 رمضان المبارک کی انہی مبارک ساعتوں میں میں آج رات 10 بجے مولاناطارق جمیل کے ہمراہ پیارے وطن پاکستان کی حقیقی خود مختاری و جمہوریت کی اپنی تحریک کی کامیابی کے لیے رب العزت کے حضور دستِ دعا بلندکروں گا۔‘