کراچی: پولیس نے 17 سالہ لڑکی کو بازیاب کروالیا

April 30, 2022

پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 17 سال کی صبا کو شاہ فیصل کالونی سے اغواء کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر نے تکنیکی سہولیات کے استعمال سے لڑکی کو بازیاب کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کار وقاص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، صبا کے اغواء کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کورنگی نے 24 گھنٹوں میں لڑکی کو بازیاب کروایا، گرفتار ملزم وقاص سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔