مقدمات اندراج کرنے کی وزیراعظم نے ہدایت دی تھی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

May 01, 2022

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ مقدمات کے اندراج کا معاملہ دیکھنے کی وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے ہدایت کی تھی مقدمات کے اندراج کا معاملہ دیکھوں۔

وزیر قانون نے کہا کہ مدینہ منورہ میں پیش آنیوالا واقعہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے، پاکستان پینل کوڈ اور ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 295 کی دفعہ مقدس مقام پر ہلڑ بازی پر لگتی ہے، قانون نے اپنا رستہ لیا ہے، تفتیش میں قانون نے اپنا رستہ لینا ہے، اب اس معاملے کو عدالتوں نے دیکھنا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ عدالتیں اگر ضمانتیں دیتی ہیں یامقدمات ختم کرنے کا حکم دیتی ہیں تو ہماری سر آنکھوں پر، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، قانون کے مطابق پیش رفت ہوگی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ افراتفری اور انار کی چاہتے ہیں، وہ لوگوں کو ابھار رہے ہیں۔