کوہاٹ میں شوال کا چاند نظر آنے کی خوشی پر فائرنگ، 10 زخمی

May 01, 2022

علامتی فوٹو

خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں شوال کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا، یوں ملک بھر میں عیدالفطر 3 مئی بروز منگل ہوگی۔

مولانا عبدالخبیر نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کی موجودگی میں اعلان کیا کہ ملک بھر میں مطلع بالکل صاف تھا، ماہ شوال کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا۔

انہوں نے اعلان بھی کیا کہ اس حوالے سے صوبائی اور زونل کمیٹیوں سے رابطہ رکھا گیا، ملک بھر میں عیدالفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔