عائزہ اور دانش نے عید کی ویڈیو شیئر کردی

May 03, 2022

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے عیدالفطر کی دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ملک بھر میں آج بڑے جوش و خروش کے ساتھ عیدالفطر منائی جارہی ہے، ایسے میں شوبز شخصیات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عید کی اپنی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔

انہی شخصیات میں عائزہ خان اور اُن کے شوہر دانش تیمور بھی شامل ہیں جنہوں نے انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنی فیملی کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

عیدالفطر کے موقع پر عائزہ خان اور اُن کی بیٹی حورین نے ملتے جلتے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ دانش اور بیٹے نے ایک جیسا لباس پہنا۔

عائزہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے لاکھوں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اداکارہ نے صرف 2 گھنٹے پہلے یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس پر اب تک 6 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔