شیخوپورہ: قتل کے ملزم کی تھانہ شرقپور کی حوالات میں مبینہ خودکشی

May 03, 2022

فائل فوٹو

شیخوپورہ کے تھانے شرقپور کی حوالات میں قتل کے ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم افضل نے باتھ روم میں پھندہ لگا کر خود کشی کی ہے۔

ملزم جلال پور کے زمیندار کے15سالہ لڑکے حسنین کے قتل میں ملوث تھا، جس نے 4دن قبل حسنین کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم افضل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے، ڈی پی او شیخوپورہ بھی اسپتال پہنچے،انہوں نے ملزم کے ورثا کو بھی بلالیا۔

ڈی پی او نے کہا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔